اسلام آباد (این این آئی) چین سے ایک اور خصوصی طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی جانب سے طبی سامان کی امداد کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اس سلسلے میں طبی سامان
کے طیارے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔اس حوالے سے چین کی پرواز سی زیڈ 6007 ارومچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، طبی سامان میں ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے طبی سامان وصول کیا جسے اتارتے وقت جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔