جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے جنگ ، وزیراعظم عمران خان کل 4بجے کیا کرنے جارہے ہیں ؟ مستحق افراد کیلئے کپتان کا ایک اور بڑا قدم

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل (جمعرات)سہ پہر چار بجے ”احساس ٹیلی تھون“میں شرکت کریں گے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کااہتمام کوروناوائرس کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے کیا گیاہے۔اس دوران جمع ہونے والی رقم کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس خریدنے اور مستحق افراد کی امداد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے گزشتہ

روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے اہم ٹیلی تھون نشریات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت اور نجی ٹی وی چینلز کوروناریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون نشریات شروع کریں گے جس میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…