ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر بھاری رقم مل گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر 1.39 ارب ڈالر مل گئے۔بدھ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی کہ اسے آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر مل گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کیلئے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق یہ پیکج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے استعمال کر سکے گا، پاکستان کو فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہوں گے، پاکستان توازن ادائیگی کے لیے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ قریبی رابطے میں ہے، کورونا کیاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…