اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دیہاڑی دار مزدور کیلئے 75 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دیہاڑی دار مزدور کیلئے 75 ارب
روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے مزدوروں کی امداد کیلئے 200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق دیہاڑی دار مزدوروں کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔