جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’کرونا وائرس کامئی کےتیسرے ہفتے ’’پِیک ‘‘پر ہوگا ‘‘ ڈیڑھ مہینے میں جتنے کیس ہوئے وہ پانچ دن میں ڈبل ہو گئے،مساجد میں رش سےمہک وباء کے پھیلنے کا خدشہ ، اگر ڈاکٹر اور عملہ متاثرہوا تو پھرکیا ہو سکتا ہے؟ طبی ماہرین نے نہ سنبھلنے والے حالات کی طرف اشارہ دیدیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈس اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالباری کا رمضان میں مساجد میں رش سے کورونا پھیلنےکےخدشات کے حوالے سےکہنا ہے کہ مساجد کھولنے سے کورونا تیزی سے پھیلے گا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ کورونا کا پیک مئی کےتیسرے ہفتے میں ہوگا،ڈیڑھ مہینے میں جتنے کیس ہوئے وہ پانچ دن میں ڈبل ہو گئے۔انہوں نے

عوام سے درخواست کی کہ تراویح ،سنتیں گھر پر پڑھ لیں، ہیلتھ انفرا اسٹرکچر کمزور ہے، فرنٹ لائن پر عوام ہیں، ڈاکٹر اور عملہ متاثر ہوا تو کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مجمع مارکیٹ میں ہو، دکانوں میں ہو یا کسی ہال میں یا مسجد میں اسے روکنا ہے، مساجد میں زیادہ تر 50 برس سے زیادہ عمر کے لوگ ہوتے ہیں، بڑی عمر کے افراد کو سمجھانا مشکل ہوتاہے، ایس او پی پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔ڈاکٹر عبد الباری کا کہنا تھا کہ کوررونا کے بغیر علامات والے افراد کی شرح 20سے 25 فیصد ہوتی ہے، اسپتال جانےوالے 15 فیصد افراد میں 3 فیصد وینٹیلیٹر پر جاتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دو ہفتے میں روزانہ کی ٹیسٹنگ 5سے 6ہزار ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ فنڈ اسپتالوں میں سہولتوں کیلیے خرچ کیے جائیں، یہ وقت نالیاں گلیاں بنانے کا نہیں بلکہ اسپتالوں کو حفاظتی سامان دئیے جانے کا ہے۔جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قیصر سجاد نے کہا ہے کہ ڈیڑھ مہینے میں کیسز دگنے ہوگئے ہیں، ملک میں صحت کا انفراسٹرکچر بہت کمزور ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم کورونا ٹیسٹ نہیں کر پا رہے، قرنطینہ کی باقاعدہ سہولت بھی نہیں۔مساجد کھولنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں مساجد جا کر ہی عبادت قبول ہوگی،سب لوگ رمضان میں گھر میں بیٹھ کر عبادات کریں۔انہوں نے کہا کہ نہیں لگتا کہ اکثریت کورونا سے احتیاط کے ایس اوپی پر عمل کرے گی، کورونا کے مریض بڑھے تو ہیلتھ کیئر سسٹم بیٹھ جائے گا۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے وزیراعظم اور صدر سے اپیل کی کہ گورنر، وزرائےاعلیٰ سے مساجد جانے کا معاہدہ واپس کرائیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوگ افطار پارٹیاں نہ کریں ،بہن بھائیوں کو بھی گھروں پر نہ بلائیں، عوام کہیں جا کر ہجوم بھی نہ بنائیں۔بہت سے لوگ بغیر علامت کورونا کی بیماری لے کر پھر رہے ہیں، بغیر علامات والے افراد کے مساجد میں جانے سے بیماری پھیل سکتی ہے۔ڈاکٹر قیصر سجاد نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمعے سے کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، کورونا کے مریضوں کا رش بڑھنے سےاسپتال کے بستر کم پڑ سکتے ہیں۔پ

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…