اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف کا جواب پڑھے بغیر دوبارہ طلبی نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا مظہر ہے،ن لیگ کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب جمع کرانے کے باوجود شہبازشریف کی دوبارہ طلبی نیب نیازی گٹھ جوڑ فکسڈ میچ کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نیب ردعمل ثبوت ہے کہ شہبازشریف کا 24صفحات کا تفصیلی جواب پڑھا ہی نہیں گیا ۔

انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کا جواب پڑھے بغیر دوبارہ طلبی نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ منٹ میں جوابی مراسلہ بھی بھیج دینا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی کا ثبوت ہے،جواب پڑھے بغیر نیب کا عدم اطمنان منصفانہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام مطلوبہ معلومات جمع کرادینا عدم تعاون نہیں ہوتا،133 دن حراست میں رہنا عدم تعاون نہیں ہوتا،61 دن نیب عقوبت خانے میں ناحق قید گزارنا عدم تعاون نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے رویے سے ظاہر ہے کہ شہبازشریف کے جواب سے پہلے ہی نیب جواب تیار تھا ،نیب کا زور ’پیشی‘ پر ہے، شہبازشریف کے جواب پر نہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…