اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا وائرس سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار 69 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں بھی 212تک پہنچ گئی ہیں ۔
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 7ہزار 695ہے جن میں 58افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہو ہے ۔ 2ایک سو 62مریض مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ۔