جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس نے 3گھنٹے کےبیمار بچے کو باپ سمیت حوالات میں بند کردیا،منتیں بھی کام نہ آئیں، نومولود نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

datetime 22  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈاؤن کےدوران ڈبل سواری پرپابندی کی وجہ سےتین گھنٹےکانومولود اپنی جان کی بازی ہارگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے محلہ محمد نگر کا رہائشی ساغر علی تین گھنٹے کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر بھائی کیساتھ ہسپتال روانہ ہوا جسے اوررہیڈ برج کے قریب پولیس اہلکاروں نے ڈبل سواری پر روک لیا۔ساغر علی نے پولیس اپنی مجبوری سے آگاہ کیا ۔

لیکن پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ہم خود ڈاکٹر ہیں اور انہیں زبردستی پولیس وین میں ڈال کرپورے شہر کا چکر لگوا یا اور تھانے لے جا کر نومولود بچے سمیت حوالات میں بند کر دیا۔ساغر نے پولیس والوں کی منتیں ترلے کیں مگر سنگدل پولیس ملازمین مذاق اڑاتے رہے۔جس کے بعد ساغر علی نے اپنے گھر فون کر کے اپنی بیوی اور دوسرے بھائی کو بلایا اور وہ بچے کو ہسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بر وقت آکسیجن نہ ملنے سے بچہ زندگی کی بازی ہارچکا تھا ۔جس پر گھر میں گہرام مچ گیا اور مشتعل لوگوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا ۔ بعدازاں پولیس نے ساغر علی کو شخصی ضمانت پر چھوڑدیا۔دوسری جانب کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے دوران خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کی اجازت مل گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے باعث صوبے بھر میں کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے چند روز قبل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔عام حالات میں خواتین، برزگ ، بچوں اور صحافیوں کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے تاہم اس بار صوبائی حکومت نے خواتین سمیت تمام افراد پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ کراچی میں خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کی اجازت دیدی ہے تاہم خواتین سے باہر نکلنے کا جواز پوچھ کر انھیں جانے دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…