سیالکوٹ (صباح نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کا مزید پانی بگلیہار ڈیم پر روک لیااورپانی کی آمدمیں مزید 10 ہزار کیوسک کمی کی وجہ سے 14 ہزار 68 کیوسک رہ جانے سے دریائے چناب کا 96 فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا، بھارت نے دریائے چناب کا پانی سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے سابق صدر جنرل ایوب خان دور میں بگلیہارڈیم پر روک کر سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچایا
جس کی وجہ سے کسان اور کاشتکار خشک دریائے چناب اور کم پانی والی نہروں کی وجہ سے ٹیوب ویلوں کا پانی لگانے پر مجبور رہے، سندھ طاس معاہدہ کے تحت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کاپابند ہونے کے باوجود بھارت نے دریائے چناب کا پانی نہ چھوڑا جس کی وجہ سے دریائے چناب خشک اور دونوں نہر مرالہ راوی لنک ساڑھے نو ماہ مکمل بند رہی اور نہر اپرچنا ب کا پانی بھی 25ہزار کیوسک سے کم ہوکر چھ ہزار چار سو کیوسک رہ گیا ۔