اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے ، وزیر ٓعظم فورقرنطینہ میں چلے جائیں ،وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوںکو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے
فیصل ایدھی کی خیر و عافیت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر ٓعظم فورقرنطینہ میں چلے جائیں ،وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوںکو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے ، عمران خان ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کروائیں ۔