ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سود خور  ادھار کی رقم کے عوض رکھی گئی 13سالہ گھریلو ملازمہ کو وحشیانہ تشدد کر کے   بے دردی سے قتل کر کے فرار  غریب محنت کش نے کتنے پیسے لیے تھے ،سود کی رقم ادا کرنے کے بعد انہوں نے 13سالہ بچی کو کیوں قتل کیا ؟ افسوسناک انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گگومنڈی  ( آن لائن ) نواحی گاوں میں سود خوروں نے ادھار کی رقم کے عوض رکھی گئی 13سالہ گھریلو ملازمہ کو وحشیانہ  تشدد کر کے بڑی بے دردی سے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 517 ای بی میں ایک غریب محنت کش محمد جہانگیر نے فداحسین نامی شخص سے 60ہزار روپے سود پر لئے ہوئے تھے جس کا

وہ سود بھی ادا کررہا تھا تقریبا  تین سال قبل وہ روز گار کے سلسلہ میں جانے لگا تو فداحسین اور راشدی بی بی نامی عورت نے اس کی تیرہ سالہ بچی صابرہ بی بی کو پیسوں کے عوض اپنے گھر میں رکھ لیا اور بچی کا والد جہانگیر اپنے دیگر بچوں اور بیوی کو لے کر کراچی چلا گیا گذشتہ روز۔13 سالہ معصوم   گھریلو ملازمہ کو ظالم مالکہ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر  بڑی بے دردی سے قتل کردیا قتل کے بعد مالکن اور دیگر اہل خانہ موقع سے فرار ہوگئے قتل کی اس وادات کے بعد علاقہ مکینوں کا کہنا کہ مالک اور دیگر گھر والے بچی پر اکثر تشدد کرتے تھے معصوم بچی صابراں جب  اپنے والدین کے پاس جانے کی ضد کرتی تو اس اس کی مالکہ اور دیگر اہل خانہ طیش میں آکر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے تھے تھانہ صدر پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے بچی کے والدین تاحال لاک ڈاون کی وجہ سے کراچی میں ہی ہیں انکے واپس آنے کے بعد مزید کاروائی  عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…