پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت کا پاکستانی مزدوروں کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی اور نوکریوں سے نہ نکالنے کا اعلان،پاکستانی مزدوروں کیلئے دسمبر تک ویزے کی توسیع بالکل مفت کر دی گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویڈیو لنک رابطے میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو

درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس حوالے سے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے سعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی درخواست کی۔اس موقع پر سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا اور سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی جبکہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث کئی مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…