اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹھارہ سالہ لڑکی فجر کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزمان ایک ماہ بعد قانون کے ہتھے چڑھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم یاسر عرفات شیری سنار اور اس کا ساتھی مٹھو مئی تک فجر اکبر قتل کیس میں ضمانت پر ہیں ۔فجر اکبر کیساتھ زیادتی کا واقعہ 22مارچ کو پیش آیا تھا جبکہ پندرہ اپریل کو مقدمہ درج ہوا ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف عوام سمیت فجر کے اہلخانہ کو ڈرانے اور دھمکانے کا نیا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔
گجرات پولیس کی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھائےگئےہیں کہ ملزمان کی گرفتاری میں ایک ماہ کی تاخیر کیوں ہوئی ۔ فجر کے والد نے بے بس ہونے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اس نے اپنی بیٹی کیلئے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کا خود نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کا حکم جار ی کیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر فجر اکبر زیادتی اور قتل کیس کے مجرمان کی گرفتاری کی تصاویر تیزی کیساتھ وائر ل ہو رہی ہیں ۔