جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت نے بیروزگارافراد کو بڑی خوشخبری سنادی کونسا پروگرام لایا جارہا ہے ؟ دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزدوروں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ہونےوالوں کی مدد کےلیے بہت بڑا پروگرام لا رہے ہیں، اگلے دوہفتوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اسکیم لائیں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز پرپچھلے رمضان کی نسبت دس گنا زیادہ سامان پہنچائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے

صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والوں کی مدد کیلئے بہت بڑا پروگرام لا رہے ہیں۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہناتھا کہ بندشوں کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اگلی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار اور احساس پروگرام آپس میں پارٹنرشپ کرکے بڑا پروگرام لارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار بند ہونے کا خطرہ ہے، ان کو یقین دلاتے ہیں حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو امداد دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ حکومت قرضِ حسنہ کی اسکیم متعارف کرائے گی تاکہ لوگ بندشوں میں ہونے والے نقصان کو پورا کرسکیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر پچھلے رمضان کی نسبت 10 گنا زیادہ سامان پہنچائیں گے، پچھلے سال 3 ارب روپے کا فائدہ پہنچا تھا، اس بار 30 ارب کے سامان کا بندوبست کررہے ہیں تاکہ قوم کی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…