اسلام آباد میں موجودگی دوران ظاہری علامات سامنے نہیںآئی تھیںلیکن پھر ۔۔۔ کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے بعد فیصل ایدھی کا بھی اہم بیان سامنے آگیا

21  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل ایدھی نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں موجودگی کے دوران 16اپریل کو سر درد اور بخار محسوس ہوا تاہم دو دن مسلسل یہی صورتحال رہی تو دوستوں نے مشورہ دیا کہ وہ ٹیسٹ کروائیں ، ان کا کہنا تھا کہ بظاہر دو کوئی علامت نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر نے ایک ہفتے کیلئے آئسولیشن میں رہنے کا کہا ہے ۔

قبل ازیں ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹو آگئی،فیصل ایدھی کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں کیاگیا،فیصل ایدھی نے چند دن پہلے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد سے رابطے کئے جا رہے ہیں،فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے،دوسری جانب فیصل ایدھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز کے مطابق میں 10 سے 15 روز کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوا ، بدھ کو بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی اور تین روز تک یہی علامات رہیں جس کے بعد میں نے کل کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیا، بظاہر کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن ٹیسٹ مثبت آ گیا،ان کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے 15 اپریل کو ملاقات کے بعد ہی ان کے والد میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں، یہ علامات چار دن تک رہیں جس کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تو آج رپورٹ پازیٹو آگئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل ایدھی ابھی اسلام آباد میں ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ، کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی نوبت نہیں آئی تاہم وہ ازخود قرنطینہ میں ہیں۔واضح رہےکہ فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…