ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دکانداروں، مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری ، لاک ڈائون کے دوران مزید 82 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سندھ حکومت نے مزید 82صنعتیں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے 7 صنعتی علاقوں میں سے فیکٹری مالکان نے کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ ان صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کیلئے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر اجازت دی گئی۔اب تک سندھ حکومت 151 برآمدی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت دے چکا ہے۔ جبکہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر دو یونٹس کو سیل کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے 52صنعتیں اور دکانیں مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دیدی تھی لانڈھی، کوٹری، کورنگی، ملیر، بن قاسم صنعتی زون سے تعلق رکھنے والی 52 کمپنیوں نے کورونا وائرس سے متعلق سندھ حکومت کے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے جس کے بعد انہیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی ہے اور ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ مراد علی شاہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہوم ڈیلیوری کے تحت تمام اصول و قواعد کے تحت کاروبار ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں گی اسی روز درزی اور منسلک دکانیں کھولیں گے اسی طرح جس دن اے سیز والوں کی دکانیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک کی بھی کھولیں گے۔ سندھ حکومت بھی کاروباری طبقے کیلئے لاک ڈان میں نرمی کرتی نظر آرہی ہے، تاکہ صنعتی شعبہ برآمدات میں کمی نہ ہونے دے۔ ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…