چمن(این این آئی) پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ اسپن بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھول دیا گیا، تیس سے زائد پاکستانی ڈرائیور باب دوستی کے
راستے داخل ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز میں داخل کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطاب پاکستانی ڈرائیور کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، اگر ان میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں تو انہیں گھر جانے دیا جائے گا جب کہ ہفتے میں دو دن چمن بارڈر باب دوستی پاکستانیوں کی آمد کے لیے کھلا رہے گا۔