اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں کرونا ایس او پیزپرعمل نہ کرنے پر 3فیکٹریاں سیل کردی گئیں

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی پر پہلا بڑا ایکشن لیتے ہوئے کراچی میں تین صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیا ہے۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ کورونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے والی دو ادویہ ساز کمپنیوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ دو ادویہ ساز اور چائے بنانے والی کمپنی نے ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ لازمی ہے، ملازمین کی بڑی تعداد کو بس میں سوار کیا گیا تھا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایاکہ بس میں خواتین ملازمین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے اپیل کی کہ حکومت سندھ اور طبی ماہرین کی ہدایات پر خدارا عمل کیا جائے اور لاک ڈان میں دی گئی سہولت کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…