پشاور(آن لائن)گورنمنٹ گرلز پرائمری جائیکا ماڈل سکول بڈھنی میں سال پنجم کے تمام طالبات کو فیل کر دیا گیا ہے جس پر والدین نے وزیر تعلیم‘ڈی ای او ، ایس ڈی او چغل پورہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کا قیمتی سال ضائع کرنے پر متعلقہ سکول کے ذمہ دار حکام کیخلاف کاروائی کی جائے والدین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں جب حکومت کی طرف سے تمام بچوں کوپاس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں‘
اس سکول کی انتظامیہ کی جانب سے ایک کلاس کی تمام طالبات کو فیل کرنے کا عمل سمجھ سے باہر ہے ، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سکول کے اساتذہ نے طالبات کو صحیح طرح سے پڑھایا ہی نہیں اور اس کا نزلہ طالبات پر گرا کر اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی ہے‘والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور تمام طالبات کو پاس کیا جائے۔