اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا کاسب سے بڑا سفید پرچم لہرا دیا گیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر ( این این آئی) سکھر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا دنیا کاسب سے بڑا سفید پرچم لہرا دیا گیا، تقریب میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، پولیس، رینجرز ،پاک فوج کے جوان شریک

تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکھر کے لب مہران واکنگ ٹریک پر ایک مختصر اور سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں میئر ارسلان شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوہان، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کے علاوہ پولیس، رینجرز، پاک فوج ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے چار چار افراد نے شرکت کی تقریب میں پولیس، رینجرز، پاک فوج ،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے افراد کو سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر افسران نے واکنگ ٹریک پر دنیا کا سب سے بڑا 30 فٹ اونچا 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سفید پرچم لہرایا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر ارسلان شیخ و دیگر شرکاء نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگ، پاک فوج، رینجرز اور پاک فوج کے جوان خراج تحسین کے قابل ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کا علاج اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ان کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے یہ چھوٹی سی تقریب ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بہت کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…