اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے پیش نظر وزارت خزانہ میں سپیشل سیل تشکیل دے دیا گیا ،سپیشل سیل کرونا وائرس کے باعث معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا،تھنک ٹینک شرکتداروں کے ساتھ مل کر معاشی صورتحال میں بہتری کی تجاویز تیار کرے گا،سیکرٹری وزارت خزانہ نوید کامران سپیشل سیل
کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے،سپیشل سیل میں سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین شامل ہیں ،سپیشل سیل میں مشیر برائے اصلاحات عشرت حسین، عارف حبیب شامل ہیں سلطان علی الانہ، اعجاز نبی بھی سپیشل سیل ممبران میں شامل ہیں ۔