اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کےایسے بہت سارے پہلو ہیںجواسے کامیاب بناتے ہیں ۔ تاہم اس کے بہترین فوائد میں بڑا فائدہ یہ سامنے آرہا ہےدرخت لگانے سے پاکستان میں مقامی شہد کی پیدوار میں شاندار اضافہ ہوا جو 70فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ فاریسٹ آفیسر شاہد تبسم کا کہنا تھا کہ اس فائدہ کا سنگ میل اس منصوبے کو جاتا ہے پچھلے سالوں 85فیصد درخت لگائے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ “چھانگا مانگا کے جنگل میں سیکڑوں مکھیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔”ماہرین کے مطابق پاکستان تقریبا 400 ٹن شہد کی درآمد کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہد اور موم کے ساتھ ، گرین جرگ ، شاہی جیلی ، پروپولیس اور مکھی کے ڈنک نامی ایک مرکب بھی چھتے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ پروپولیس ایک ہزار روپے فی کلوگرام ، موم ایک ہزار ایک سو ،جرگ دو ہزار روپے اور شاہی جیلی میں 30 ہزار روپے فی کلو فروخت کی جاتی ہے۔