کراچی(این این آئی) پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا دواساز اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس بات کا اعلان فارما سیوٹیکل ایسو سی ایشن کے جاری اعلامیہ میں کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے نام پر پیر کے روز کراچی میں دو دواساز اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور اس وجہ سے ادارے دوا بنانے سے قاصر ہیں اور دیگر ادارے بھی
اس مشکل صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے اور فارما انڈسٹری اس سے پہلے بھی اپنے ملازمین کے تحفظ کیلئے عالمی معیار کے مطابق انتظامات کرتی رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس عمل سے مریضوں کو آنے والے دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ دوا ساز اداروں کیساتھ تعاون کریں تاکہ ادارے اپنا کام کر سکیں۔