جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خاوند بیروزگار ، بھوک سے حاملہ بیوی کا انتقال !شوہر نے اہلیہ کی تدفین کیسے کن حالات میں کی ؟ روح چھلنی کردینے والے انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں ضلع میر پور کے شہر جھڈو میں غربت و بھوک کے باعث 45سالہ حاملہ خاتون روبینہ انتقال کر گئی ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق شوہر اللہ بخش بروہی نے بتایا کہ متوفیہ چھ بچوں کی ماں اور پانچ ماہ کی حاملہ تھی ۔ ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے بیوی پریشان تھی، چوبیس گھنٹے سے گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں تھا ، بیوی کی تدفین علاقے کے

لوگوں سے چندہ کر کے کی ہے ، جب سے لاک ڈائون شروع ہوا ہے میری دیہاڑی نہ لگنے کے باعث گھر میں صرف ایک کلو آٹا لایا جاتا تھا جسے گھر میں مقیم بچوں سمیت آٹھ افراد روٹیاں پکا کر کھاتے تھے پیسے ختم ہو جانے کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں سے گھر میں کھانے کیلئے کچھ نہیں تھا ، کبھی کبھار فاقہ بھی کرنا پڑتا تھا ، گزشتہ رات گھر میں خورات نہ ہونے کے باعث اس کی طبعیت بگڑی اور وہ بھوک کی شدت برداشت نہ کر سکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…