کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے کوروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے 180 خاندانوں کو ان کے دہلیز پر راشن پہنچایا۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر
لاک ڈاؤن جاری ہے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے سب تحصیل تمبو میں 180 مستحق خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہر مستحق افراد کو ان کے گھروں میں راشن فراہم کریں۔