اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نہ تو لیبارٹری کو کوئی اجازت تھی اور نہ ہی کسی مستند ڈاکٹر نے انھیں تجویز کیا، غیر قانونی کرونا ٹیسٹ کرنے پر انتہائی معروف لیب بند، بااثر افراد معاملہ دبانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) دارالحکومت مظفرآباد میں غیر قانونی طور پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے پر چغتائی لیب کو بند کردیا گیا۔ بوگس ٹیسٹوں سے متعلق ریکارڈ ضبط‘انچارچ سمیت4 افراد پولیس تحویل میں دیدئیے گئے۔ بااثر افراد معاملہ کو دبانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع ہو گئے۔

گزشتہ روز شکایات ملنے پر اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شہزاد نے پولیس نفری کے ہمراہ چغتائی لیب کا معائنہ کیا تو وہاں پر بدوں اجازت مجاز اتھارٹی سیکرٹری صحت عامہ کورونا کے ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری تھا۔ لیب میں 14حاملہ خواتین جبکہ دو مردوں کل 16کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر عامر شہزاد نے جعلی‘بوگس ٹیسٹوں سے متعلق ریکارڈ ضبط کرتے ہوئے لیبارٹری کو بند کرادیا ہے جبکہ انچارج امجد چیمہ سمیت سٹاف کے دیگر تین افراد کو پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔ ان ٹیسٹوں کے حوالے سے نہ تو لیبارٹری کو کوئی اجازت تھی اور نہ ہی کسی مستند ڈاکٹر نے انھیں تجویز کیاتھا۔ ٹیسٹوں کیلئے نمونے حاصل کرنے کیلئے کسی قسم کی حفاظتی تدابیر بھی نہیں اپنائی گئی تھیں۔ جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی موجود تھا۔ ادھر بااثر افراد نے معاملہ رفع دفع کرنے کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم‘چیف سیکرٹری‘ سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی صحت سے اس حوالے سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسے افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…