پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

حکومت کہہ رہی کہ یا بیماری کا سامنا کریں یا پھر بھوک کو برداشت کریں، شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں ایسی کیا عجلت ہے کہ نیب انتظار نہیں کرسکتی،نیب عمران خان، شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کیخلاف کیا کام کرے؟ ن لیگ نے دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس کے بڑھتی ہوئی اموات پر سخت تشویش اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نالائقیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کو مزید چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے،حکومت کہہ رہی کہ یا بیماری کا سامنا کریں یا پھر بھوک کو برداشت کریں،قومی اسمبلی کے اجلاس میں فیصلوں پر بحث ہونی چاہئے،حکومت کورونا وائرس کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر لگی ہوئی ہے،

میڈیا کے ذریعہ سیاستدانوں کو بدنام کیا جارھا ہے، نیب نے شہبازشریف کو طلب کیا، وہ کینسر کے مریض ہیں،ایسی کیا عجلت ہے کہ نیب انتظار نہیں کرسکتی،نیب عمران خان، شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب سے دستاویزات مانگ لے،نیب کو چینی آٹے کا سکینڈل نظر نہیں آتا،نیب کو کرونا معاملے میں کرپشن نظر نہیں آرہی۔ پیر کو مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ناکامیاں ہیں ان کو سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں،حکومتی نالائقیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کو مزید چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا،لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے شرح اموات بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان فیصلوں پر بحث ہونی چاہئے،حکومت کہہ رہی کہ یا بیماری کا سامنا کریں یا پھر بھوک کو برداشت کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر آج ہم نے عوام کو اس پر چھوڑدیا تو بہت خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے،بدقسمتی ہے کہ حکومت اس وقت کرونا کی بجائے اپوزیشن کو دبانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات مناسب نہیں، حکومتی اقدامات سے عوام کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے، لاک ڈاون ہر علاقے میں مختلف طرح کا ہے، ملک میں انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے، حکومت نے بڑھتے انفیکشن میں لاک ڈاون کم کرنے کا فیصلہ کیا، فوری قومی اسمبلی کا اجلاس ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل حکومت کا کام ہے، دنیا کے دوسرے ممالک کے تجربات دیکھیں، خطرناک صورتحال ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر لگی ہوئی ہے،میڈیا کے ذریعہ سیاستدانوں کو بدنام کیا جارھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے شہبازشریف کو طلب کیا، وہ کینسر کے مریض ہیں،ایسی کیا عجلت ہے کہ نیب انتظار نہیں کرسکتی،نیب نے شہباز شریف پر کئی مقدمات بنائے کسی میں کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ لاھور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو ضمانت دی، شہباز شریف سے نیب نے جتنی ضرورت تھی تحقیقات کی ہیں، شہباز شریف نے تمام وہ دستاویزات نیب نے مانگے وہ مہیا کئے۔ انہوں نے کہاکہ نیب عمران خان، شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب سے دستاویزات مانگ لے۔ انہوں نے کہاکہ آپ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں کرلیں،

شہباز شریف کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ بدنیتی ہے نالائقی ہے اور حکومت کی گھٹیاسوچ کی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہباز شریف کو بلاکر جو تفتیش کرنی ہے وہ کیمرے لگا کر عوام کو دکھائی جائے،اگر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے گا تو کون سرمایہ کار اس ملک میں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو چینی آٹے کا سکینڈل نظر نہیں آتا،نیب کو کرونا معاملے میں کرپشن نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہاکہ کے پی ٹی کے معاملات میں کرپشن نیب کو نظر نہیں آرہی۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ نیب کے پاس شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ شہباز شریف کے خلاف پیسے دے کر خبر چھپوائی گئی، شہباز شریف کے گھر چھاپے مارے گئے، حمزہ شہباز کی حراست کو نوے روز سے زائد ہوگئے، حکمران جھوٹے مقدمات چلانے میں لگے ہیں، ھم جیل یا نیب سے نہیں گھبراتے۔ انہوں نے کہاکہ آپ صرف اپوزیشن لیڈر کو بے عزتی کرنے کے لئے گرفتار کرنا چاھتے ہیں، شہباز شریف کے ساتھ بدنیتی ہر مبنی کارروائی ہورھی ہے،نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…