بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے والدین کو نوجوانوں پر سائبر حملوں سے متعلق خبردار کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوشل میڈیا، آن لائن گیمز اور نیٹ فلکس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خصوصاً نوجوان اور  بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا  اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے والدین کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہوں نے نوجوانوں پر سائبر حملوں سے متعلق احتیاط برتنے کو کہا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق

ذاتی معلومات، تصاویر، بینک کی معلومات اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سائبر کرمنلز کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں سائبر کرمنلز بچوں کو زیادہ نشانہ بنا رہے ہیں، خاص طور وہ بچے جنہیں ان تمام تر چیزوں سے متعلق کچھ نہ کچھ معلوم ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت بچے اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزار رہے ہیں اور ایسے میں سائبر کرمنلز  ان سے باآسانی دوستی کر کے ان کی ذاتی معلومات سمیت والدین کے کریڈٹ کارڈز اور بینک کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو) کی جانب سے والدین کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ بچوں کے انٹرنیٹ کا استعمال اور انٹرنیٹ پر ان کی تمام تر سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکوسٹ یا نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل پر موصول ہونے والے لنک کو کبھی بھی نہ کھولیں کیونکہ ایسے لنکس کھولنے سے ہیکرز کو آپ کی تمام تر ذاتی معلومات تک رسائی مل جاتی ہے۔دوسری جانب ایف آئی نے آن لائن شاپنگ کے حوالے سے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین صرف رجسٹرڈ اور سرٹیفائیڈ اسٹور سے ہی آن لائن شاپنگ کریں۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…