بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قریبی دوست جہانگیر ترین سے فاصلہ رکھا جا سکتا ہے تو باقی تو ہلکی پھلکی موسیقی ہیں، گندم کی سبسڈی کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، معلوم نہیں نزلہ کس پر گرے گا؟ انتہائی دھماکہ خیز باتیں

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے دم کیا تو شہبازشریف گزشتہ روز گرفتاری سے بچ گئے،شہبازشریف کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں،لندن جائے گا یا اندر جائے گایہ فیصلہ وقت کرے گا،وزیر اعظم عمران خان آٹا اور چینی بحران میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے، اب سب کو پھکی ملے گی،اگر یہ لوگ اب چھوٹ گئے تو پھر کبھی قابو نہیں آئیں گے،

وزیر اعظم عمران خان اپنے قریبی دوست جہانگیر ترین سے فاصلہ رکھ سکتاہے تو باقی تو ہلکی پھلکی موسیقی ہیں،میرے سمیت اس میں کوئی وزیر شامل ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، اسد عمر نے چینی پر سبسڈی نہیں دی بلکہ اس کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، مجھے نہیں پتا اس معاملے کا نزلہ پنجاب میں کس پر گرے گا،پہلے سیاسی گولہ باری سندھ کی جانب سے ہوئی لیکن اسے بندہونا چاہیے، قومیں قدرتی آفات میں مسائل کو بانٹتی ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سب کے متحد ہونے کا ہے، سمجھتا ہوں لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ترقی یافتہ ممالک میں بھی کورونا وائرس کا تدارک نہیں ہوسکا، جو نقصان یورپی ممالک میں ہوا اللہ نے پاکستان کو اس سے بچالیا،وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ علما ء کا خاص طور پر خیال رکھا جائے، بڑی مساجد میں 200 یا 500 نمازی فاصلے سے نماز تراویح ادا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مزدوروں کی ایک اور افسران کی ایک ہفتہ کی تنخواہ کے پانچ کروڑ ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے وزیر اعظم کرونا فنڈ میں جمع کروایا، تین ہزار بیگز دئیے گئے ہیں جو آج اتوارصبح گیارہ بجے ریلوے اسٹیشن میں قلیوں میں تقسیم کریں گے،قلیوں کو احساس پروگرام سے مدد کامعاملہ کابینہ میں بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات درپیش ہیں لیکن کسی کی پنشن اور تنخواہ نہیں روکی۔ انہوں نے کہا کہ تیس کوچوں پر مشتمل میڈیکل وین ٹرینیں تیار کررہے ہیں،

این ڈی ایم اے کو کہا ہے کہ تافتان میں ٹرینیں لگائیں تاکہ مسافر آ جا سکیں،کل تیس ٹرینوں کا بیڑہ لاہور سے چمن کیلئے روانہ کیاجائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپیل پر بڑے معیشتوں او رعالمی اداروں نے مثبت رد عمل دیا اور عمران خان کے اس کردار کو رہتی دنیا میں یاد رکھا جائے گا،70 غریب لوگوں کے ممالک کو ریلیف ملاہے جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ علمائے کرام کا مکمل احترام کیاجائے،فاصلے پر پچاس اور پانچ سو لوگ بھی نماز ادا کر سکتے ہیں،

وزیر اعظم کو تجویز دی ہے پانچوں مکاتب فکر کی عبادت گاہوں کو خصوصی فنڈز دینی دینے چاہئیں،ماہ رمضان میں حاصل ہونے والے فنڈز سے مدارس اور مساجد کا معاملہ چلتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سازشیوں کی جانب سے پاکستان اور بھارت میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو نشانہ بنایاجارہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے سارے میڈیا سے صلح کریں،میڈیا نے کورونا وائرس پر عوام کو آگاہی دی اور یہ بڑا کردار ہے، سوموار کو دوبارہ وزیر اعظم سے ملاقات ہے اوربات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کو کوئی انسان نہیں اللہ ہی ختم کر سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپٹما سے زیادہ فنڈ جمع کروائے،ٹی ایل اے تمام کنفرم ہوں گے،کورونا نے غریب کو دھچکا دیاہے،قوم کو کوروننا وائرس کے خلاف ایک ہوکر کام کرناہے۔ انہوں نے سندھ اور وفاق کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مراد علی شاہ صاحب یہ لڑائی کا وقت نہیں جب آفات اور زلزلے آئیں تو مل جل کر مصیبت کو بانٹتے ہیں،پہلے سیاسی گولہ باری سندھ سے ہوئی اس لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے شہباز شریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دم کیا تو شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، ان کا خیال تھا معیشت یا کورونا سے حکومت ختم ہو جائے گی اور شہبازشریف یہ سوچ کر واپس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کریڈٹ دیں کہ ان کے دور میں رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں،

وزیر اعظم عمران کسی کو نہیں چھوڑے گا،چور اس دور میں چھوٹ گئے تو پھر کوئی نہیں پکڑاجائے گا،میرے سمیت سارے وزیروں کا نام آئے تب بھی کوئی نہیں بچے گا،شوگر دنیا میں سستی ملک میں مہنگا، آٹا دنیا میں مہنگا پاکستان میں سستا ہے،مجھے نہیں پتہ نزلہ پنجاب یا کسی اور پر گرے گافیصلہ پنجاب میں ہوا،سب کو فرانزک رپورٹ کاانتظارکرنا پڑے گا۔پھکی سب ملوث وزیروں کو ملے گی اگر اب نہیں ملے گی تو کب ملے گی،جہانگیر ترین عمران خان اور پی ٹی آئی کا اہم ترین آدمی تھا اب نہیں پتہ کہاں ہیں، اگر جہانگیر ترین سے فاصلہ ہوسکتا ہے ٹیکنوکریٹ بیوروکریسی تو ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکے خلاف انتہائی اہم کیسز ہیں،کورونا کی وجہ سے بچا پھر رہاہے،لندن جائے گا یا اندر جائے گا فیصلہ وقت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد اٹھائیس ٹرینیں چلائیں گے،موجودہ حالات میں ریلوے کیلئے بڑا امتحان ہے لیکن ضرور اس سے باہر نکلیں گے،کورونا سے ایک ہفتے کا ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے، ایک مہینے کا پانچ ارب نقصان ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…