اسلام آباد (این این آئی)سندھ حکومت نے کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ سندھ میں 383 ورکنگ ونٹی لیٹرز ہیں۔رپورٹ کے مطابق 144 ونٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے لیے مختص کردئیے ہیں،صوبے میں کرونا کت تشویشناک مریض 21 ہے،صوبہ میں 16 ہزار 920 لوگوں کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا،کراچی کی 11 یونیز کونسل کو کرونا مریضوں
کی تعداد 86 سے بڑھ کر 234 ہونے پر سیل کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 11 یونیز کونسل کی آبادی چھ لاکھ چوہتر ہزار سے زیادہ ہے،11 یونیز کونسل میں 1210 کرونا ٹیسٹ میں 194 مثبت آئے۔رپورٹ کے مطابق گیارہ یونیز کونسلز میں 6673 راشن بیگ تقسیم کیے،صوبہ سندھ میں واضع کردہ طریقہ کار کے تحت دو لاکھ پچاسی ہزار راشن بیگ تقسیم کیے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 1056 آئسولیشن سنٹرز قائم کیے گئے۔