پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ہم ان کو کروڑوں کما کر دیتے ہیں، یہ ہمیں ایک مہینہ تنخواہ نہیں دے سکے، میاں منشاء کے نشاط گروپ نے 600 سے زائد مزدوروں کو بنا کسی نوٹس کے اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نشاط گروپ نے اپنے 6 سو ورکرز کو بناء کسی نوٹس کے نوکری سے نکال دیا۔یہ بات ایک ٹوئٹر پیغام میں سامنے آئی، واضح رہے کہ نشاط گروپ کے مالک میاں منشاء کا شمار پاکستان کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔ ان کا کہناہے کہ ان کے پاس اپنے ورکروں کے لئے ایک ماہ سے زیادہ کے پیسے نہیں ہیں۔

نشاط گروپ میں کام کرنے والے ایک ورکر نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایاکہ صبح سارے ورکر ڈیوٹی پر آئے ہیں، شام کو جاتے ہوئے جب تھم سکین کیا تو وہ سکین نہیں ہوا۔ ٹائم آفیسر اور ایچ آر والوں سے پوچھا کہ کیا ہوا سکین نہیں ہو رہا تو انہوں نے سسٹم میں چیک کرکے بتایا کہ آپ لوگوں کا ریزائن ہو چکا ہے۔ انہوں نے خود ہی سے ریزائن کر دیا، کسی کو بتایا بھی نہیں ہے، نہ ڈیپارٹمنٹ میں کسی سینئر کو پتہ ہے سب کو ریزائن کروا دیا، اس ورکر نے بتایا کہ میں نے جب پوچھا کہ یہ آپ کیوں کر رہے ہیں اور آپ اس کے بدلے کیا دیں گے ہمیں تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگوں کو کچھ نہیں ملنا چاہے آپ جا کر لیبر کورٹ میں درخواست دے دو۔ کچھ بھی نہیں ہو سکا، اس ورکر نے بتایا کہ میرے ہوتے ہوئے سات سو سے ساڑھے 8 سو ورکر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ان میں مشین آپریٹر، ہیلپر سمیت کنفرم اور غیر کنفرم ملازمین کو انہوں نے نکال دیا ہے۔ ہم ان کو کروڑوں روپے ماہانہ کما کر دیتے ہیں یہ ایک مہینہ ہم کو تنخواہ نہیں دے سکتے، اس ورکر نے کہاکہ نہ یہ دے سکتے ہیں اور نہ یہ دیں گے، یہ صرف اپنا بنا رہے ہیں مالک کے علاوہ اوپر جو سینئر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کیا خبر کہ کیا ہو رہا ہے کیا نہیں ہو رہا وہ تو لاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…