اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مصیبت کے وقت جنگل کے جانور بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں ،ہمارے حکمرانوں کے دل اتنے سخت ہوگئے ہیں جان لیوا وبا میں بھی باہم دست و گریبان ہیں، سراج الحق کی کھری باتیں

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ ملک و قوم کی خدمت سے عبارت ہے ، وفاق اور سندھ اس وقت لڑائی میں مصروف ہیں ،عوامی صحت کو بھی سیاست کا ذریعہ بنالیا گیاہے ، مصیبت کے وقت جنگل کے جانور بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کے دل اتنے سخت ہوگئے ہیں کہ جان لیوا وبا میں بھی باہم دست و گریبان ہیں ،

جماعت اسلامی گلوبل تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لارہی ہے جس کے ذریعے عالمی سطح پر معروف ڈاکٹرز ، معالجین اور صحت کے شعبہ سے وابستہ نامور ماہرین کی آن لائن خدمات حاصل کی جائیں گی اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا ، ملک میں کرونا کی وبا پھیلے ڈیڑھ ماہ گزر گیا، مگر ہماری حکومت ابھی تک ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اور بچائو کے لیے ضروری سامان مہیا نہیں کر سکی ،دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستان کو ملک میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک یورپ اورمغرب میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں لایا جائے ، جماعت اسلامی کراچی اور حیدر آباد سمیت اندرون سندھ اور دور دراز شہروں اور گوٹھوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، ہمارے ہزاروں رضا کار صوبے بھر میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں مگر انہیں تحفظ حاصل نہیں ۔ کراچی جیسے شہر میں دن دیہاڑے ہمارے کارکنوں پر گولیاں برسا ئی گئیں ۔ ان خیالات کااظہار نہوںنے منصورہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے سندھ اور کراچی و حیدر آباد کے امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں نیشنل فوکل پرسن اظہر اقبال حسن ، امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، سیکرٹری جنرل صوبہ سندھ کاشف سعید ، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کی خدمت اور رجوع الی اللہ کی تحریک جاری ہے اور جاری رہے گی ۔

خدمت اور اللہ سے تعلق پیدا کرنے کی تحریک وقت اور حالات کی مرہون منت نہیں وقت اور حالات جیسے بھی ہوں ، انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق و مالک کی بندگی بجا لانا ہمہ وقت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رجوع الی اللہ قومی وحدت کی تحریک ہے ۔ رجوع الی اللہ سے ہی دلوں کو جوڑا جاسکتاہے ۔ دلوں میں خوف خدا ہو تو وہ عوام الناس کی مصیبتوں ، پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنے پر آمادہ و تیار ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں منافع خوروں کو خوف خدا نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی بڑی عالمی مصیبت اور موت کے خوف کے باجودلوگوں کو مجبوریوں سے فائدہ اٹھااور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کورونا بیماری کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ حکومتی بے حسی اور نااہلی کی وجہ سے کورنا کاشکار ہورہاہے ۔ ڈاکٹرز کو پی پی ایز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس تک فراہم نہیں کیا جارہا ۔

ملک بھر سے ڈاکٹروں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی تشویشناک خبریں آرہی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں پیش آنے والے دہشتگرد ی کے واقعہ کی شدید مذمت کی جس میں جماعت اسلامی کے تین کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں ایک شہید اور دو شدید زخمی ہوئے ۔ انہوںنے سندھ حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔سراج الحق نے امرائے اضلاع سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی سرگرمیوں کے نیٹ ورک کو مزید منظم اور مربوط کریں ۔ سندھ میں کوئی مسجد ، مندر ، گوردوارہ ، چرچ اور کوئی دربار ایسا نہیں ہونا چاہیے جہاں ہمارے رضا کار نہ پہنچیں ، ہر جگہ صفائی کر کے سینی ٹائزر کا سپرے کیا جائے تاکہ کورونا کے پھیلائو کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مستحقین کی فہرستیں مرتب کرکے ان تک راشن پہنچانے کے کام کو بھی تیز کیا جائے ۔ سراج الحق نے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ جے آئی یوتھ ، اسلامی جمعیت طلبہ ، جمعیت طلبہ عربیہ ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت تمام برادر تنظیمات کے کارکنوں کو بھی شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…