بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، اگلے ہفتے ہزاروں لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے، حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل کر دی گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بِل گیٹس کو خط لکھا ہے جس میں بِل گیٹس سے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ پر کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،کوویڈ۔19 کی تحقیقات سے حیاتیاتی ہتھیار و دھشتگردی کے متعلق خدشات کا خاتمہ ہو جائیگا،انکا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم الزام تراشی کی سیاست کا خاتمہ کریں، یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا ہے تاکہ ملک سے وبا کا خاتمہ ہو۔ الزام تراشی کی سیاست سے باز نہیں آرہے تو مجھ سے زیادہ گولے کسی کے پاس نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر رحمان ملک نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بِل گیٹس اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنوا ئیں۔اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن معلوم کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور حیاتیاتی ہتھیار تیار کیا گیا ہے۔بِل گیٹس نے 2015 سے کئی مواقع پر موجودہ وبائی مرض کورونا وائرس کی پیشنگوئیاں کئے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بِل گیٹس نے بارہا حیاتیاتی دھشتگردی اور ہتھیار کے استعمال کی خدشات کا اظہار کیا تھا۔ بِل گیٹس نے کہا تھا کہ حیاتیاتی دھشتگردی سے چھ ماہ کے اندر لاکھوں لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں۔ بِل گیٹس نے واضح کہا تھا کہ آنے والے وقت میں کروڑ سے زیادہ افراد کی ہلاکت جنگ کے بجائے وائرس سے ہوگی۔ بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری و تنظیموں نے بل گیٹس کے حیاتیاتی دھشتگردی کے متعلق خدشات پر توجہ نہیں دی۔رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد گروہ یا کوئی ریاست جینیٹک انجنیئرنگ کے ذریعے وائرسوں کو بطور دھشتگردی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے متعلق مختلف دعوے، قیاس آرائیاں، متنازعہ نظریات جنم لے چکے ہیں۔دنیا بھر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کہیں بطور دھشتگردی ہتھیار تیار تو نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے بل گیٹس اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کوویڈ۔19 پر تحقیقاتی کمیشن بنانے میں کامیاب ہونگے۔ کوویڈ۔19 کی تحقیقات سے حیاتیاتی ہتھیار و دھشتگردی کے متعلق خدشات کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ الزام تراشی کی سیاست بند کا خاتمہ کریں، یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا ہے تاکہ ملک سے وبا کا خاتمہ ہو۔ اگر الزام تراشی کی سیاست سے باز نہیں آرہے تو مجھ سے زیادہ گولے کسی کے پاس نہیں۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ ہمیں اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام تراشی سے منع کیا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس مشکل وقت میں ہم ایکدوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے۔ اگلے ہفتے ہزاروں پاکستانی افغانستان سے پاکستان داخل ہونگے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو سب کے ٹیسٹ ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی خدمات بہت زیادہ اور قابل تعریف ہیں، اگلے چند دنوں میں سینیٹر رحمان ملک کی کورونا پر کتاب ا رہی ہے جو بڑی کاوش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…