بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں مزید414 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں مزید 414 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے ساتھ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار 919 ہوگئی ہے، کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد128اور صحتیاب مریضوں کی تعدادایک ہزار645 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 414 کیسزسامنے آگئے ہیں۔

جس سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 6 ہزار919 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار291 ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کیسزکی تعداد912 اوراسلام آباد میں 145ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 280، گلگت بلتستان میں 237 اور آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد46 ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 4 مریض جاں بحق ہوئے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ جس سے کورونا سے کل اموات کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 45، پنجاب 34، خیبرپختونخواہ میں 42 مریض جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا کے3-3مریض جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار645 ہے۔ مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 42 فیصد کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے یعنی یہ 42 فیصد افراد بیرون ممالک سے پاکستان آتے وقت کورونا میں مبتلا تھے۔58 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس منتقل ہوا۔ مزید برآں آج وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…