منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے باہر5 اموات، عارضہ قلب، گردوں، پھیپھڑوں، نمونیہ کے مریض آئسولیشن وارڈ میں بھیجنے پر تشویش کا اظہار

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کے باہر اب تک 5 اموات ہوچکی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ مرنے والے 5 مریضوں کی عمریں مختلف تھیں اور وہ کورونا وائرس کے سوا دیگر امراض میں مبتلا تھے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین کے سوا دیگر امراض کے شکار کورونا مریض آئسولیشن وارڈ میں ہی داخل ہیں ، اسی وارڈ میں کورونا کے ایک مثبت مریض کا ڈائلیسز ہوا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق عارضہ قلب، گردوں، پھیپھڑوں، نمونیہ کے مریض آئسولیشن وارڈ میں بھیج دینے پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق این آئی ایچ سے رپورٹ تین یا چار دن بعد موصول ہوتی ہے، رپورٹ ملنے کے دوران مریض کی موت اور تدفین بھی ہو چکی ہوتی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں 16 افراد زیر علاج ہیں ، ایک وینٹی لیٹر پر ہے۔ای ڈی پمز ڈاکٹر انصر نے کہا کہ تمام وارڈز میں 2 ، 2 کمرے کورونا کے شبہ میں افراد کے لیے مختص ہیں، کورونا رجسٹریشن سینٹر پر مکمل چیک اپ کے بعد ہی آئسولیشن وارڈ بھیجا جاتا ہے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق فلائٹس اور کورونا کے لوکل پھیلاو بعد این آئی ایچ پر لوڈ بہت زیادہ ہے، روزانہ سیمپل کی تعداد بڑھ رہی ہے، اسی ترتیب سے صلاحیت بھی بڑھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…