جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کا اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ، 20 شعبے کھولنے کا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کم رسک والے 20 شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلا م آباد میں تعمیرات سے وابستہ تمام شعبہ جات کھولے جائیں گے، کھولے جانے والے ادارے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران زرعی آلات بنانے والے ادارے، ورکشاپس، پٹرول پمپ، ایل پی جی دکانیں کھلی رہیں گی، فارمیسی، تندور، آٹا چکیاں، دودھ دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانیں رات 8 بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کنسٹرکشن، کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، ویٹرنری سروسز کھلیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ دفاتربھی کھول دیے جائیں گے جبکہ آٹو ورکشاپ، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن، درزی کی دکانیں بھی کھلیں گی۔اسی طرح اسلام آباد میں اسٹیشنری،شیشہ سازی کے یونٹس، پیپر اینڈ پیکیجنگ اور پودوں کی نرسریاں پابندی سے مستثنا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شعبہ معدنیات، عمارات، سڑکوں کی تعمیرات، اسلام آباد کی حدود میں اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی پابندی نہیں ہوگی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز لینے کا، سڑکوں کی تعمیرات پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مارکیٹ، شاپنگ مال، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں لوگ آمد و رفت کے لیے نجی گاڑیوں کا استعمال کر سکیں گے جبکہ مذہبی اور ثقافتی، سماجی تقریبات کے اجتماعات پر پابندی ہو گی۔اس طرح اسلام آباد میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، دینی مدارس اور امتحانات پر پابندی رہے گی جبکہ دفاتر، دکانوں پر ماسک، سینیٹائزر کی دستیابی اور دیگر ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…