بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ملتان میں مزید 2 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) نشتر ہسپتال کے مزید 2 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر مسعود ہراج کے مطابق مزید 96 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جس میں دو ڈاکٹر اور 4 پیرا میڈکس میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مسعود ہراج  نے بتایا کہ اب تک 15 ڈاکٹرز اور 10 پیرا میڈکس میں

کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، مزید 100 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی رپورٹس کا انتظار ہے، مثبت رپورٹس آنے والے عملے کو طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔گزشتہ روز بھی نشتر میڈیکل ملتان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرا میڈکس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے تسلیم کیا ہے کہ طبی عملے کے پاس ناکافی حفاظتی کٹس تھیں جس کے باعث یہ لوگ کورونا کا شکار ہوئے۔واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر اور طبی عملہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی ہیں جو مشکل حالات کے باوجود جواں مردی سے وائرس کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…