پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کی 11 یوسیز سیل کرنے کا حکم، سندھ حکومت نے فیصلے میں ترمیم کر دی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی کی 11 یوسیز کو سیل کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اب یونین کونسلز کے صرف ان علاقوں کو سیل کیا جائے گا جہاں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں تمام شہریوں کو ٹیسٹ کیا جائے گا،

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہوئی تو پابندی اٹھائی جائے گی۔واضح رہے کہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں شدید اضافے کے باعث کراچی کے متعدد علاقے مکمل سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے 11 یوسیز کو سیل بھی کر دیا گیا،ضلع شرقی کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے باعث ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے متاثرہ علاقے مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔سیل کئے جانے والے علاقوں میں یو سی 6 گیلانی ریلوے، یو سی 7 ڈالمیا، یو سی 8 جمالی کالونی، یو سی 9 گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، یو سی13 صفورہ، یوسی14، فیصل کینٹ، یوسی2 منظور کالونی، یوسی 9 جیکب لائن، یو سی 10 جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)شرقی نے رینجرزاورپولیس کو فوری طور پر مذکورہ علاقے مکمل طور پرسیل کرنیکا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں کسی بھی شخص کو نہ باہر جانے اور نہ اندر داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط شرح سے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…