ہری پور(این این آئی)سابق ایم این اے بابر نواز خان کی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔سابق ایم این اے بابر نواز خان کو دو روز قبل شدید بخار اور سانس کا پرابلم ہوا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ پمز ہسپتال اسلام آباد بھجوائے گئے۔ پمز ہسپتال سے آنے والی رپورٹ میں
ان کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ سابق ایم۔این اے بابر نواز خان کو اس وقت گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا ،سابق ایم این اے بابر نواز خان اس وقت سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں، بابر نواز خان نے تمام دوستوں بزرگوں،بھائیوں ، ماؤں، بہنوں، سے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔