پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض روزہ رکھنے سے مستثنیٰ قرار

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی برائے امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ گھروں پر ادا کی جائے کیونکہ دین آسانی کا نام ہے، قرآن پاک اور احادیث میں ثابت ہے کہ لوگوں کے لیے

آسانیاں پیدا کریں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا، تراویح گھروں میں ادا ہوں گی یا مساجد میں مشاورت کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔نورالحق قادری نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سے رمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے، سماجی دوری کی حکمت عملی کو اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جاسکتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، گھروں میں جماعت کے ساتھ تراویح سے امام یامقتدی بننے کی مشق بھی ہوجائے گی۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ملک بھر لاک ڈاؤن کی صورت میں مساجد کو بھی بند کرنے پر مشاورت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کہا ہے کورونا کو قابو کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان والد کی طرح قوم کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ عوام اور حکمران ایک جانب لیکن پولیس سب سے مختلف ہے، پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مرغا بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکل حالات میں طبی عملہ ولیوں جیسا کردار ادا کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…