اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقے سمن آباد کی سکندریہ کالونی کے ایک ہی گھر کے 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جنہیں ایکسپو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقہ بھی سیل کر دیا۔ادھر ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 601 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے
متاثرہ علاقے کو کو لوہے کا جنگلہ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکندریہ کالونی کو ریڈ اور اوریلیو زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سکندریہ کالونی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 9مریض سامنے آئے جس وجہ سے 80سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، پولیس نے بتایا کہ لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود رکھا جارہا ہے ۔