ملتان (این این آئی)ملتان میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ فیملی کے 6 افراد کو نشر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے مطابق جناح ٹائون میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔فیملی میں میاں
بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور اور 18 مارچ کو ملتان پہنچے تھے۔متاثرہ برطانوی فیملی کے جناح ٹائون ملتان میں رہائش پذیر بھائی اور بھابھی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔متاثرہ خاندان کے تمام ا6فراد کو نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ۔