بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

بے نامی اکاؤنٹس، جائیدادوں اور اثاثوں کے بعد اب ’بے نامی چینی کاروبار‘ کا بھی انکشاف ٹرک ڈرائیورز، سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی ملازموں کے ناموں پر اربوں کی چینی کی خریدوفرخت ،کس کس بینک میں بے نامی اکاؤنٹس ہیں، پیسہ کہاں سے آیا ، اکاؤنٹس کے پیچھے کون ہیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بے نامی اکاؤنٹس، بینامی جائیدادوں اور بے نامی اثاثوں کے بعد اب ’بے نامی چینی کاروبار کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ملک میں حالیہ چینی بحران کی تحقیقات کے دوران اربوں روپے کا ’بینامی چینی کاروبار‘بھی نکل آیا ہے جس میں ٹرک ڈرائیورز، سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی ملازموں کے ناموں پر اربوں کی چینی کی خریدوفرخت کی گئی ہے۔

بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے 192 لوگوں کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک بھجوادیا ہے جس میں تحقیقات ہوں گی کہ کس کس بینک میں بے نامی اکاؤنٹس ہیں، یہ تحقیقات کی جائے گی کہ پیسہ کہاں سے آیا اور اکاؤنٹس کے پیچھے کون ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ چینی بے نامی اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریدی گئی اور 192 ایسے لوگ ہیں جو ٹرک ڈرائیور، نائب قاصد اور سیکورٹی گارڈ ہیں جن کے نام پر چینی کا کاروبار ہورہا ہے ، جن کے نام پر چینی خریدی گئی وہ لوگ بے روزگار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو گن مین کے طورپر کام کررہے تھے، اس کام کے لیے ان کے شناختی کارڈ استعمال کیے گئے۔ذرائع کے مطابق چینی خریدنے کے کاروبار میں 192 سے زیادہ لوگ ہوسکتے ہیں اور چینی کے کاروبار میں ملوث لوگ پہلے بھی ملازمین کے نام پر تجارت کرتے رہے ہیں، یہ پرانے کھلاڑی ہیں جو مالیوں، ڈرائیوروں کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے حالیہ چینی اور آٹا بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جس میں انکشاف کیا گیا کہ چینی بحران سے سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کو ہوا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 25 اپریل کو اس حوالے فورنزک رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کردیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…