کراچی(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، وہ عراق سے واپسی پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد تین ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کراچی میں انتقال کر گئے ہیں،مہدی شاہ گریڈ 19کے افسر اور ایم ڈی سائٹ کراچی کے عہدے پر تعینات تھے
عراق سے واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور گزشتہ تین ہفتے سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مقدس مقامات کی زیادتوں کے سلسلے میں عراق گئے تھے۔ واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن مہلک وائرس کا مقابلہ کرتے کرتے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔