اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لیگی رہنما احتساب کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک انصاف کے اہم رہنما نے دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لیگی رہنما بغلیں بجانے کے بجائے احتساب کے لیے تیار ہو جائیں،قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جلد سامنے آ رہی ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا دعوی ہے کہ جہاز والے کے جانے سے پی ٹی آئی کی حکومت گرجائے گی،

مگررانا ثنا اللہ ایک دفعہ پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے ہیں، کیونکہ اگر جہاز کی بنیاد پر حکومت بنتی تو شاہد خاقان عباسی کے پاس پوری ایئرلائن ہے،اس بنیاد پر (ن) لیگ کو دو کی بجائے تین تہائی اکثریت سے حکومت بنانی چاہیئے تھی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ(ن) لیگ کے دو ہزار آٹھ سے دو ہزار اٹھارہ تک کے دور میں 30000 ارب کا قرضہ قوم پر مسلط کیا گیا،اس قرضے پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جلد سامنے آ رہی ہے، لیگی رہنما بغلیں بجانے کے بجائے احتساب کے لیے تیار ہو جائیں،رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد لیگی رہنما منہ چھپاتے پھریں گے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومتیں پارٹی لیڈر کے ویژن، سوچ اور جدوجہد سے بنتی ہیں،تحریکِ انصاف کے مخالفین، تجزیہ نگار، اپنے اور پرائے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور بائیس سالہ جدوجہد کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے،وزیرِاعظم کا ویژن، سوچ اور فیصلے پارٹی میں سب کے لیے مقدم ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان، عہدیداران پچیس اپریل سے پہلے اور بعد کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی مافیا کو وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…