جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

مسیحی برادری نے کرونا وائرس کی وجہ سے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر اہم اعلان کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر اجتماعات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے خطرے کے باعث آن لائن عبادات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید ، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، بشپ آف لاہور عرفان جمیل، بشپ سبسٹیان، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل اور دیگر مسیحی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مسیحی رہنمائوں نے کہا کہ دعائیہ تقریبات کی ریکارڈنگ انٹرنیٹ پر جاری کی جائے گی تاکہ مسیحی کمیونٹی اپنے گھروں میں بیٹھ کر مذہبی فریضہ انجام دے سکیں۔ سی سی پی او نے مشکل وقت میں قومی یکجہتی کی سوچ اپنانے پر مسیحی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مذہبی رسومات کی براہ راست کوریج کے لئے پی ٹی وی نشریات کے لئے حکومت سے بات کی جائے گی۔ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر مسیحیوں کے بڑے تہوار ہیں لیکن کورونا کے عالمگیر خطرے کے تناظر میں کسی بھی قسم کے اجتماعات سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس وقت اتحاد، یکجہتی، بچائو اور امید کا پیغام دینا ضروری ہے۔ چرچ سے کورونا سے بچائو کا واضح پیغام جانا چاہیئے۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ کورونا سے بچائو کی پابندیوں پر عملدرآمد خود ان کے مفاد میں ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاپائے اعظم سمیت بین الاقوامی سطح مسیحی مذہبی قیادت نے مذہبی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی۔ انہوں نے اپیل کی کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی بہن بھائی گھروں میں بھی بڑی تقریبات اور لائوڈ سپیکر کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی کہ پولیس کے ذریعے مسیحی بستیوں میں اعلانات کرائے جائیں کہ وہ ایسٹر پر چرچ جانے سے گریز کریں۔ مسیحی رہنما اپنی کمیونٹی کو بتائیں کہ بچائو ہی کورونا کا واحد علاج ہے۔ اجلاس میں بشپ عرفان جمیل نے کورونا کی آفت کے جلد خاتمے کے لئے دعا بھی کرائی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…