راولپنڈی(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق راولپنڈی میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 115 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مجموعی طور پر مختلف تحصیلوں سے کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی
تعداد 176 ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے 115،جہلم سے 43،اٹک سے 10 اور چکوال سے 8 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،81 افراد کی رپورٹس نیگیٹو جبکہ 86 افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ،قرنطینہ میں 374 افراد جبکہ 11 افراد کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا،313 افراد کو گھروں میں قائم قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔