اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے لئے صدر مملکت کو سمری بھیجے جانے کی خبروں پر صدر مملکت عارف علوی نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انہوں نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان
سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے سمری بھیج دی ہے، اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے وضاحت کر دی ہے اور ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔