پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم نہیں ہو گا، مدت میں سندھ حکومت نے مزید اضافہ کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ 14 اپریل کے بعد مزید لاک ڈاؤن جاری رکھنا چاہتی ہے، اس طرح انہوں نے 21 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن بڑھانے کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 14اپریل کے بعد لاک ڈاؤن ایک ہفتے مزید بڑھانا چاہتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 642 ٹیسٹ کئے ہیں، جس میں سے 92 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ اس وقت صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1128 ہوگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہلاکت ہوئی ہے اور اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی شرح 1.8 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایران سے 4 قسطوں میں 1380 لوگ آئے تھے ان میں سے 1108 کیسز منفی آئے تھے لیکن ہم نے اس کے باوجود ان کو 14 دن کیلئے سکھر میں قرنطینہ میں رکھا اور یہ تمام لوگ 14 یوم مکمل ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ زائرین میں سے 280 کیسز کے نتائج مثبت آئے تھے، ان میں 242 ٹھیک ہوکر اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں۔ سکھر قرنطینہ سینٹر میں اس وقت 38 زائرین زیرعلاج ہیں۔ صوبے بھرمیں اس وقت 436 افراد گھروں میں زیرعلاج ہیں، جب کہ اسپتالوں میں 59 مریض اور مختلف سینٹرز میں 163 مریض زیرعلاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…