گوجرانوالہ ( آن لائن) گوجرانوالہ میں ملتان سے آئے زائرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر 56 افراد کی رپورٹس پازیٹو آ گئیں، تمام افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کے مطابق ایران سے آنے
والے گوجرانوالہ کے مکین121 مسافروں کو 14 روز ملتان کے قرنطینہ میں رکھے جانے کے بعد تین روز پہلے گوجرانوالہ بھجوایا گیا تھا۔سہیل اشرف نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔